20

مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، خرم دستگیر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے، زلزلہ متاثرین کی تعداد کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، مصیبت میں پھنسے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،وزیراعظم کی ہدایت پر بذریعہ سڑک اوربحری جہازامدادی سامان ترکیہ بھجوایا جائے گا، سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اس وقت200 سے 250ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے،ترکیہ میں کمبل اور ٹینٹس کی زیادہ ضرورت ہے،800میٹرک ٹن بحری جہاز کے ذریعے بھجوایا جائے گا،ہم ترکیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے ، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان کی خدمت کریں۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے،عوام امدادی سامان بھجوانے میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہے،ہم ترکیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر ترکیہ کی مدد کررہے ہیں، استنبول میں موجود ہماری پارٹی کے کچھ افراد ترکیہ متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان کی خدمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں