44

سپریم کورٹ کے تصفیے سے گلگت اور کے پی کے مابین باہمی اعتماد میں اضافہ ہو گا

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے گلگت بلتستان کے تھور اور خیبرپختونخوا کے ہربن قبائل کے درمیان 8 کلومیٹر کے سرحدی تنازعے کے حتمی حل اور اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ تصفیے اور فیصلے سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا اس فیصلے سے علاقے میں اعتماد کی فضا میں اضافے سے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق پیش رفت میں بھی تیزی ممکن ہو گی، انہوں نے اس تصفیے کی ضمن میں وزارت امور کشمیر کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ وزارت میں اس ضمن میں دو اجلاس منعقد ہوئے ۔8 کلومیٹر کے سرحدی علاقے کو دونوں قبائل میں 4، 4 کلومیٹر میں تقسیم کر دیا گیا ہے اور مزید یہ کہ دونوں قبائل گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں کسی بھی طے ہونے والی سرحد کو بھی تسلیم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں