107

جھنگ انتظامیہ کی غفلت، ریلوے روڈ سول لائن سمیت شہرکا سیوریج سسٹم تباہ

جھنگ(سید قلب نواز سے) جھنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار کے احکامات ردی کی ٹوکری میں “خدمت آپ کی دہلیز پر ” نہیں بلکہ جھنگ میں ا س کا الٹ ہی چل رہا ہے کہ ”تکلیف اور گندا پانی آپ کی دہلیز پر“ جھنگ میں صرف ضلعی و دیگر انتظامیہ کی جانب سے صرف اخباری بیانات کی حد تک ہی صفائی ستھرائی ہورہی ہے لیکن عملدر آمد ناداردہے۔جھنگ کے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اورجھنگ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسرآصف قریشی سمیت دیگر افسران بالا و فوکل پرسن سول لائن ریلوے روڈ بالمقابل کیمبریج گرائمر سکول، محلہ اسلام نگر سمیت دیگر محلوں و علاقوں کا عملی طور پر وزٹ کریں تو پتہ چلے کہ عوام کتنی مشکلات میں ہیں اور ہرروز نمازیوں اور شہریوں کو گندے پانی کا سامنا کرکے اپنے گھروں کو جانا پڑتا ہے، سینکڑوں بار متعلقہ افسران کو شکایات درج کرائیں لیکن عملدرآمد صفر،گندگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہی ہمار ا مشن ہے کے دعویدارڈپٹی کمشنراور میونسپل کارپوریشن کے افسرا ن و متعلقہ فوکل پرسن نے بھکر روڈ کا ہی وزٹ کرلیں تو حقیقت عیاں ہوجاے گی جہاں پر سڑک کنارے بھکر روڑ پر میونسپل کارپوریشن نے فلتھ ڈپوہی بنا ڈالا۔ بیرون شہر سے جو شخص بھی بھکر روڈ سے شہر میں داخل ہو تو اس کا استقبال جھنگ کی سڑکوں پر موجود گندگی کے ڈھیر سے ہو جاتا ہے، مقامی سرکاری انتظامیہ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے اپنا مقررہ اہداف کے حصول اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے میں ناکام، عملہ کی سستی اور غفلت ہر سمت دکھائی دیتی ہے۔ عوام کا اعتماد مقامی سرکار پر ختم ہوتا جارہاہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت عوام صفائی ستھرائی کرانے پر مجبور ہیں۔ جھنگ کے منتخب نمائندے و انتظامیہ عوام کو صفائی ستھرائی مہیا کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام نظر آتے ہیں جس سے عوام میں ان کیخلاف مایوسی پھیل چکی ہے جسے دور کرنا صوبائی و مرکزی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔اہلیان جھنگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ کی عوام کو صفائی ستھرائی و نکاسی آب سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اورنکاسی آب کیلئے سیوریج سسٹم کومستقل بنیادوں پرفعال کیا جائے اور ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کرنے والے متعلقہ افسران کیخلاف ایکشن لے کر انہیں جھنگ بدر کیا جائے اور ان کی جگہ ایماندار فرض شناس افسر تعینات کیئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں