31

آئی ایم ایف کے کہنے پر 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے ہونگے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے ہوں گے۔آئی ایم ایف جائزہ سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف نے کل دوپہر کو فائنل پوائنٹس دئیےجن کا ورچوئل میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف لیٹر آف انٹینٹ جاری کرے گا اس کے بعد اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوگا۔ معاہدے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دے گا۔ پیٹرولیم پر جی ایس ٹی لگانے سے انکار کردیا ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل پورا وصول کریں گے۔ عوام پر اتنا بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ آئی ایم ایف نے اس پر اتفاق کیا ہے۔۔ ڈیزل 10 روپے لیوی بڑھانا ہو گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اصلاحات اور اقتصادی بحالی کے حوالے سے جامع خدوخال طے ہوگئے ہیں۔ بجلی سیکٹر میں 3000 ارب کا خرچ ہے جبکہ ریکوری 1800 ارب ہے۔ اصلاحات اور بجلی اور گیس کے نقصانات کو کم کرنا ہماری ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں