انقرہ(نیوزمارٹ ڈیسک)ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی، ترکیہ میں 17 ہزار 674 جبکہ شام میں 3 ہزار 317 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق وزیر صحت فخرالدین قوجہ اور وزیر دفاع خلوصی آقار نے بتایا کہ اس وقت ہلاک شدگان کی تعداد 17674 جبکہ زخمیوں کی تعداد 72879 ہو چکی ہے، زلزلے نے بڑی تباہی مچائی ہے اور اسے صدی کی آفت قرار دیا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں ترک پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد جنوبی ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ 10 صوبوں میں تین ماہ کی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
