46

عالمی بینک کا امداد اور بحالی کیلئے ترکی کو 1.78 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان

انقرہ(نیوزمارٹ ڈیسک) عالمی بینک نے امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے ترکی کو 1.78 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ترک ہم منصب سے ترکیہ اور شام کو امداد جاری رکھنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ تباہی کی مکمل حد ابھی بھی واضح نہیں ، خاص طور پر شام میں جہاں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، علاوہ ازیں جرمنی نے شام کے لیے 26 ملین یورو 28 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے جبکہ فرانس نے ہنگامی امداد میں 12 ملین یورو (تقریبا 13 ملین ڈالر) دینے کا اعادہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں