53

ترکیہ و شام میں زلزلے سے ہلاکتیں50ہزار سے بڑھ سکتی ہیں، اقوام متحدہ

نیو یارک (نیوزمارٹ ڈیسک ) ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کے حوالے سے امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ سکتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے نمائندے متاثرہ علاقوں سے زخمیوں اور بچ جانے والوں کی المناک کہانیاں دنیا بھر میں پڑھنے، دیکھنے اور سننے والوں تک پہنچا رہے ہیں جن میں زندگی کی بے ثباتی نمایاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں