اسلام آباد(وقائع نگار /اے ایف بی/آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات ذاتی انا پر مبنی نہیں ہونے چاہئیں، ماضی کی باتیں چھوڑ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہوتا ہے، اپنے دور میں افغان حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی پوری کوشش کی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے افغانستان کا دورہ نہیں کیا، امریکا سپر پاور ہے اور ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، جو چیزیں سامنے آ رہی ہیں اس سے واضح ہوا کہ مجھے نکالنے میں امریکا کا ہاتھ نہیں تھا، منصوبہ یہاں سے امریکا برآمد کیا گیا، امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کے مفاد میں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،انہوں نے امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ماضی کی باتیں چھوڑ کر ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی ساکھ کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں 90 روز میں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
