کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شیندی سے قبل مہندی لگائی اور مہندی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں نے اپنے رقص کے جلوے بکھیرے۔ واضح رہے کہ اداکارہ حرا خان نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی مختلف تقاریب کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جس میں انہیں ارسلان خان اور اپنے دوست احباب کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی ان کی شادی کی تقریب میں اس نوبیاہتا جوڑے نے ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کیا اور اسی رنگ کے لباس زیب تن کئے۔ ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ان کے بہت سے مداح اور ساتھی فنکار نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
