55

عمران کی جیل بھرو تحریک ، کارکنوں کی رجسٹریشن شروع

شگر(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کیلئے شگر میں کارکنوں کی جانب سے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔حسینی چوک شگر پر قائم کیمپ میں درجنوں کارکنوں نے اپنے نام درج کردیا۔سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شگر حسن شگری ایڈوکیٹ ، جنرل سیکریٹری خادم دلشاد ، نائب جوائنٹ سیکریٹری موسیٰ خان اور سینئر رہنما حاجی فضل اور رجب علی نے کیمپ میںاپنا نام درج کرلیا۔ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری اور خادم دلشاد کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک نظریہ ہے۔ ہم ان کے نام پر جان دینے کو تیار ہے۔ اپنے قائد کے حکم پر سب سے پہلے جیل جانے اور گرفتاری کیلئے شگر کے ٹائیگر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس کرپٹ نظام کیخلاف جو بیڑا ٹھایا ہے ان کی کارکنان ان کی ہدایات اور نظرئے کے بنیاد پر اس کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے ۔اپنے قائد کی جیل بھرو تحریک کیلئے شگر کے کارکنان کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے اور سب سے پہلے گرفتاری دیکر اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں