چلاس ( نیوزمارٹ ڈیسک ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس کادورہ کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر ڈویڑن ڈاکٹر انعام اللہ ایم ایس ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس ڈاکٹر شکور احمد اور دیگر ڈاکٹر صاحبان نے نے خوش آمدید کہا۔کمشنر دیامر استور ڈویڑن دلدار احمد ملک اور ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان و دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کوہستان شتیال حادثے کے مریضوں کی عیادت کی۔تحفے پیش کئے اسپتال میں داخل دیگر مریضوں کی عیادت بھی کی اور مریضوں میں گفٹ تقسیم کیے اسپتال کے بارے میں میں ایم ایس نے مکمل بریفنگ دی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کو شاباش دی اور کہا کے مجھے خوشی ہے کہ آپ بہترین طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
