51

سینیٹ‘ چیف جسٹس بیان‘ اٹارنی جنرل کی وضاحت پر گرما گرمی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)اٹارنی جنرل کاوضاحتیخط سینیٹ پہنچ گیا ،وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اٹارنی جنرل کے خط سے ایوان کو آگاہ کیا تو حکومتی اتحادی سینیٹرمیاں رضاربانی نے اٹارنی جنرل کے خط پر شدید اعتراض کرتے ہوئے مستردکرتے ہوئے کہاکہ اٹارنی جنرل ایوان کی کارروائی کوکنٹرول نہیں کرسکتاچیف جسٹس کے بیان کی وضاحت جاری کرنے ہے تو رجسٹرارجاری کرئے اٹارنی جنرل جس طرح عدلیہ کا دفاع کررہے ہیں عدالت میں پارلیمنٹ کا بھی دفاع کریں ۔قائدحزب اختلاف سینیٹرشہزاد وسیم نے کہاکہ چیف جسٹس نے یہ بھی کہاہے کہ پارلیمنٹ نامکمل ہے این آراو ٹو کی بھی بات کی ہے لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کرانے کابھی حکم دیاہے اس پر بھی بات کریں میٹھامیٹھاہپ ہپ کڑواکڑواتھوتھو نہیں چلے گا،قائدحزب اختلاف اور وزیر قانون میں جواب الجواب شروع ہونے پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلا س غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا ، آپ نے ایوان کی بے توقیری کی ہے آپ اپنا قبلہ درست کریں استعفی منظور ہوئے ہیں تو رونا شروع کردیا ہے ۔اس دوران وزیر قانون اور قائدحزب اختلاف کے درمیان جواب الجواب کا سلسلہ شروع ہواتو چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ آپ کو آج اجلاس کی کارروائی چلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں