101

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد19فروری کوہوگی

فیصل آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تیسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد19فروری کوہوگی۔ملکی سیاست کی بے باک آواز سینیٹر مشتاق احمدخان خطاب کریں گے۔1705طلبا وطالبات کواسناد سے نوازا جا ئے گا۔تفصیلات کے مطابق رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تیسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد19فروری بروزاتوار کوکیمپس میں منعقد کی جائے گی۔تقریب کاآغاز صبح10:30 بجے ہوگا۔اس موقع پر 58 طلبا وطالبات کوگولڈمیڈل اور55 کوسلورمیڈل دیاجائے گا جبکہ 1705طلبا وطالبات میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد کریں گے جبکہ چیئرمین کیمپس پروفیسر ڈاکٹر مدثر احمد،ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ارشدجاوید ودیگرفیکلٹی ممبرزتقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی ملکی سیاست کی بے باک آواز سینیٹر مشتاق احمدخان خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں