اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں عدالتیں چل کر زمان پارک آئیں اور کلین چٹ ہاتھ میں دیں۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ، ٹریان کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے صحت کا بہانہ کیا جارہا ہے، 2جھنڈے لگا کر شام کو قوم سے خطاب کرتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں میں ابھی بھی وزیراعظم ہوں، جھوٹی میڈیکل رپورٹ بنی گالہ میں بنانے کی کوشش کی گئی، اب زمان پارک میں ڈاکٹرز کی ٹیم کو بلایا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہٹے کٹے ،بالکل صحت مند ہیں، عدالتوں کا نام سن کر آپ کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں ، ان کو گھر بیٹھے ریلیف لینے کی عادت پڑگئی ہے ، یہ محسن کش انسان ہے، ان کی فطرت ہے جو ان پر احسان کرے یہ اس کو اپنے شر سے دوچار کرتے ہیں۔
