79

حکومت نے قائد حزب اختلاف اور اپوزیش پر نہیں پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے قائد حزب اختلاف اور اپوزیش پر نہیں پارلیمنٹ پر حملہ کیا ہے ،وزراء شروع ہی سے اجلاس میں گالی دینے، حملہ کرنے اور شہباز شریف کی تقریر روکنے کے لئے آئے تھے ،جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے کئے شہباز شریف صاحب پہ بجٹ کی کتاب پھینکی گئی۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب ے کہاکہ گزشتہ روز پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے ،حکومت نے قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن حملہ نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے اپنے دستخطوں سے آٹا، چینی ، براڈ شیٹ اور رنگ روڈ میں ڈاکہ ڈالہ اور پھر شور مچا کر کمیشن اور انکوائری کا حکم دیا ۔انہوںنے کہاکہ وزراء شروع ہی سے اجلاس میں گالی دینے، حملہ کرنے اور شہباز شریف کی تقریر روکنے کیلئے آئے تھے ،عمران خان صاحب نے کابینہ کے اجلاس میں عوام دشمن بجٹ میں مہنگائی اور ٹیکس ختم کرنے کا حکم نہیں بلکہ شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملے کا حکم دیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزراء اور کرائے کے ترجمان پارلیمان میں اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملہ کرنے آئے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر شہباز شریف اور اپوزیشن کو گالی دینے کا حکم دیا ـ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے شہباز شریف کی تقرری عوام تک نہ پہنچنے کا حکم دیا ـ انہوںنے کہاکہ حکومتی ارکان نے بے بس ہو کر گالی دی کیونکہ شہباز شریف صاحب کی تقریر نہ رْک سکی ـ انہوںنے کہاکہ جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے کئے شہباز شریف صاحب پہ بجٹ کی کتاب پھینکی گئیـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں