گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ، ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) ا±سامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پلانٹیشن کمپین کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت، ڈی ڈی زراعت، نمائندہ محکمہ جنگلات، ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت، چیف آفیسر میونسپل کار پویشن گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹیشن کمپین کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے اور ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سدا بہار درخت لگائے جائینگے۔ ڈی ڈی زراعت نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال پلانٹیشن کے لئے ایک لاکھ 55ہزار پھلدار درخت ایشو کئے جائینگے اور اب تک 35ہزار سے زائد درخت ایشو کئے گئے ہیں آپ جناب کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکو لز میں میں درخت لگائیں گئے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی زرعت اور نمائندہ جنگلات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکولز،پبلک مقامات اور دفاتر کے لئے درخت ایشو کریں اور سرکاری عمارتوں کے احاطے میں گرین وال پودے لگائیں۔
