63

کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ، فائرنگ، دھماکے، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک دہشت گرد نے چوتھی منزل پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، پولیس، رینجرز کی ٹیموں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔کراچی پولیس آفس پر شام 7 بجے کے قریب 8 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے بھی سنے گئے، شدید فائرنگ کی آوازوں اور دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا، شہر بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔پولیس حکام نے کے پی او کی تمام لائٹس بند کر دیں، پولیس ہیڈ آفس میں عملہ موجود ہے، پولیس ہیڈ آفس کے عقب سے حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے، ویمن تھانہ اور بیک سائیڈ پر پولیس لائن ہے، اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کراچی پولیس آفس داخل ہوئے۔شارع فیصل، لائنز ایریاز کی طرف ٹریفک کو بند کر دیا گیا، وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 سے زائد ہے اور وہ گروپ کی شکل میں ہیں، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر شہنیلا نے کہا ہے کہ جناح ہسپتال میں کل 7 افراد کو لایا گیا، جن میں سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہیں، زخمیوں میں 3 رینجرز جبکہ 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں