51

عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا۔کارکنوں سے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے لاہور پھر دوسرے بڑے شہروں میں جیل بھریں گے، قوم خوف کے ب±ت کو توڑ دے، یہ فرعون کی طرح ڈراتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ زمان پارک کے باہر کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ہمیں جیلوں میں ڈالنے کے لیے ڈراتے ہیں، جیل بھرو تحریک سارے پاکستان میں جائے گی۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں ظلم اور ناانصافیاں ہو رہی ہیں، آئین میں واضح ہے الیکشن 90 دن کے اندر ہونے ہیں، 91 دن کا مطلب نگران حکومت غیر آئینی ہو جائے گی، چیف الیکشن کمشنر کو آئین بارے پتا ہے، دونوں گورنر، چیف الیکشن کمشنر آئین پرعمل نہیں کر رہے، الیکشن کمیشن بے بسی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں