گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات فاروق میر نے وزیراعلیٰ و وزراء کے حالیہ بیانات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ اور وزراءکی ناکامی اور مایوسی ان کے ہر سوچ اور احساس میں جھلک رہی ہے۔عمران نیازی اپنے چار سالہ اقتدار کے معاشی تباہی،ناکامیوں اور نااہلیوں کیلئے دوسروں کے سر ڈھالنے کیلئے کاندھے تلاش کررہے ہیں۔عمران نیازی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعلی اور وزراءاپنے نااہلیوں اور ناکامیوں کو وفاقی حکومت کے کاندھے تلاش کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔سوا دو سالہ حکومت کے ترجیحات اور طرز عمل ثابت کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ان کی کبھی ترجیح نہیں رہی ہے۔ تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعلیٰ اور وزراءکو گلگت بلتستان کے عوام کی کوئی فکر نہیں۔وہ عمران نیازی کے خوشنودی کو مقدم سمجھ کے ان فرمائشی پروگرام پر عملدرآمد کررہے ہیں اور وسائل کو زمان پارک اور بنی گالہ تک محدود کرکے رکھ دیا ہے۔جس کا خمیازہ پورے گلگت بلتستان کا نظام اور عوام بھگت رہی ہے۔
