بیجنگ(نیوزمارٹ ڈیسک) چین کے انٹرنیٹ آف تھنگز شعبہ میں آمدہ سالوں کے دوران مستحکم توسیع متوقع ہے اور 2026 تک ملک میں انٹرنیٹ آف تھنگز کنکشنز کی تعداد 10.25 ارب کے قریب پہنچ جائے گی۔ گلوبل مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کنکشنز میں سب سے بڑا حصہ کھپت کے شعبے کا ہوگا جس میں اسمارٹ ہوم اور ویئرایبل آلات کے شعبے میں ترقی زیادہ ہوگی۔ جس کی نمائندگی 5 جی ، انٹرنیٹ آف تھنگز ، کلاڈ کمپیوٹنگ اور صنعتی انٹرنیٹ کرتے ہیں۔ ملک انٹرنیٹ آف تھنگز اور دیگر نئی نسل کی اطلاعاتی ٹیکنالوجیز کے درمیان باہمی ربط کو تیز کرنے کے لئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے۔
