اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)کامسیٹس یونیورسٹی نے انگلش کمپوزیشن کے امتحان میں طلبا سے متنازع سوالات پوچھنے والے فیکلٹی ممبر کو برطرف کردیا۔ یونیورسٹی نے معاملے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ فیکلٹی ممبر کی خدمات ختم کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کے بیچلر آف الیکٹرک انجینئرنگ (بی ای ای) کے طلبا حالیہ انگریزی امتحان میں ایک انتہائی قابل اعتراض سوال پڑھ کر حیران رہ گئے تھے، یہ سوال پوچھنے والا لیکچرار یونیورسٹی میں وزیٹنگ فیکلٹی کے تحت ذمہ داری ادا کررہا تھا جسے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔
