117

احترام کا رشتہ ضروری، الفاظ سے میچز نہیں جیتے جا تے، محمد حفیظ

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل سینیئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ان کی کوشش ہو گی کہ کارکردگی سے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں اور ساتھ ہی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کریں تاکہ ان کو فائدہ ہو،تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر وہ خوش ہیں، پی ایس ایل ایک بہترین برانڈ ہے جس میں شرکت کر کے اور پرفارم کر کے مزہ آتا ہے، پی ایس ایل کی تاریخ میں دیکھا جائے تو کوئٹہ اور پشاور کے میچز ہمیشہ آخری گیند تک گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کو اندازہ ہوگا کہ ایک دوسرے کے خلاف تگڑا میچ ہوتا ہے اور دونوں اچھے اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ٹیم کا کامبی نیشن کافی اچھا بنا ہوا ہے، کوئٹہ کے پاس بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں اچھے پلیئرز موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں