116

عمران طاہر نے راشد خان سے سیکھی گگلی سکندر ضا کو بھی سکھا دی

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک)پی ایس ایل 8میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اپنا ہنر بہتر بنانے کا سنہری موقع مل رہا ہے،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی پر گزشتہ شب میچ کے بعد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے عمران طاہر اور زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا کی ملاقات ہوئی،سکندر رضا کی درخواست پر عمران طاہر نے سپنر کو گگلی بالنگ کے مفید مشورے دئیے، عمران طاہر نے افغانی کرکٹر راشد خان سے سیکھی گگلی سکندر ضا کو بھی سیکھائی،اس موقع پر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ اگر فرنچائز کرکٹ نہ ہوتی تو مجھے اپنے سکلز بہتر بنانے کے ایسے مواقع نہ ملتے، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو یہ سب کچھ نہیں ملتا لیکن فرنچائز کرکٹ میں دنیا کے ٹاپ سٹارز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں