116

بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کی ستائش کو اعزاز قرار دے دیا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کی ستائش کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی لیجنڈ کرکٹر تعریف کرے تو مزید بہتر ہونے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے،گزشتہ روز آئی سی سی ڈیجیٹل کو ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان کی ستائش کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا،انھوں نے کہا کہ پونٹنگ نے میرے بارے میں جو کہا اس سے میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا،کوئی لیجنڈ کرکٹر تعریف کرے تو مزید بہتر ہونے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے، آنے والے وقت میں وہ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں