راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2002میں انہیں پاکستان ٹیم کیلئے کپتان بنانے کی پیشکش کی گئی تھی،نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بتایا کہ بورڈ میں عدم استحکام اور ملک کی بدانتظامی کی وجہ سے کپتانی سے انکار کردیا تھا، انکا کہنا تھا کہ 2002میں انہیں پاکستان ٹیم کیلئے کپتان بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم فٹنس اور بار بار کپتانوں کی تبدیلی کی وجہ سے ذمہ داری لینے سے انکار کردیا،انہوں نے کہا کہ کپتانی کی پیشکش کے وقت میں پاکستان کیلئے 5میچوں میں سے 3کھیلنے کے لائق تھا کیونکہ وہ میرے کیرئیر کے آخری لمحات تھے۔
