کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ ایک دور کا اختتام ہے، ٹوئٹر پر امام الحق نے ثانیہ مرزا کے ٹینس کیریئر کے اختتام پر جاری پیغام میں کہا کہ شاندار کیریئر مبارک ہو بھابھی،امام الحق نے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں،امام الحق نے ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
