26

وزیراعظم کا سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر تشکیل بنچ پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر تشکیل بنچ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماں کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر اعظم نے صدر کو خط لکھنے سے متعلق پارٹی کے قانونی مشیروں سے مشاورت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے اعلان کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بنچ کی تشکیل پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جیل بھرو تحریک ناکام ہوگئی،عوام نے پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست مسترد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں