31

بلاول بتائیں این ایف سی سے ملنے والے 1600 ارب کے فنڈزکہاں استعمال ہوئے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول صاحب، عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں، بجٹ کے جھوٹے اعدادوشمار بتانا آپ کا شیوہ بن چکا ہے، حکومت نے مالی سال22۔ 2021 میں براہ راست نیا ٹیکس نہیں لگایا، عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ جمعرات کو بلاول زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی مرتبہ 40 سے 60 لاکھ خاندانوں کو اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کرنے کے لئے 5 لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں، اس اقدام سے تقریبا اڑھائی کروڑ لوگ معاشی طور پر مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب بتائیں کہ این ایف سی سے ملنے والے 1600 ارب سے زائد کے فنڈزکہاں استعمال ہوئے؟انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوت خرید میں اضافے کے لئے بے مثال اقدامات اٹھائے اس سےسالانہ فی کس آمدن 186000 سے 246000 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا واویلا کرنے والے بلاول بتائیں سندھ کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑ دیا ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے عوام کو گرانفروش مافیا کے ہاتھوں کتنے میں فروخت کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکاو ¿نٹس، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار بلاول زرداری کی شناخت بن چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں