38

گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، اریب مختار

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اشیائے خورد نوش کے قیمتوں کو مستحکم کرنے کیلئے تاجروں کا تعاون بہت لازمی ہے تاجر تنظیموں، سول سوسائیٹی اور عمائدین شہر کے ساتھ ملکر خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہونگے، اجلاس کا مقصد اشیائے خوردہ نوش کے قیمتوں میں نظر ثانی کرتے ہوئے شہریوں کو سہولیات پہنچانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مقامی میڈیا و سوشل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں گرانفروشوں کو لگام دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ضلعی انتظامیہ کی کامیابی آپس میں سٹیک ہولڈرز کی باہم ورکنگ ریلشن شپ کی بدولت مارکیٹ پر مکمل کنٹرول ہے، اسکے باوجود کوئی تاجر، دکاندار جان بوجھ کر زائد منافع خوری اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہی کرتا ہے تو دکانیں سیل، بھاری جرمانوں اور جیل کی سزا جیسے اقدامات کئے جاتے ہیں یہ سب عوامی شکایات پرعملدرآمد کیا جاتا ہے انہوں نے میڈیا ورکرز سے تعاون می اپیل کی اور جہاں بھی خلاف ورزی ہورہی ہے تو بلا جھجک ہمیں بتائیں فوری کاروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں