38

ملک عمران اور گلگت بلتستان خالد خورشید نے دیوالیہ کردیا،کلثوم مہدی

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ جس طرح عمران خان نے ملک کو کنگال کردیا تھا اسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیراعلی خالد خورشید نے گلگت بلتستان کو دوسالوں میں دیوالیہ کردیا ہے گلگت بلتستان کے عوام پر بجٹ خرچ کرنے کے بجائے وزیراعلی نے اپنی نااہل ٹیم کے ہمراہ عمران نیازی کے جلسوں پر عوام کا بجٹ خرچ کرکے صوبے کو دیوالہ کردیا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام کڑے امتحان سے گزررہے ہیں کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ وزیراعلی ہوش کے ناخن لیں اور اپنے مراعات کم کریں اور وفاق کی طرف سے فراہم کردہ بجٹ یہاں کے عوام پر خرچ کریں نا کہ عمران خان کی ریلیوں پر خرچ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں