38

قدرتی آفات کے نقصانات سے بچاﺅ ،GBحکومت نے وارننگ سسٹم حاصل کرلیا

اسلام آباد،گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج ہم نے اپنے عہد کو حقیقت میں بدل دیا ہے، گلگت بلتستان کوقدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے ممکنہ حد تک محفوظ رکھنے اور گلیشیئرز کی حفاظت کے لئے GLOF-II منصوبے کے تحت حاصل ہونے والے ابتدائی وارننگ سسٹم کے تمام تر آلات ولوازمات حاصل کرلئے گئے ہیں اس ضمن میں ہماری صوبائی ٹیم کو اسلام آباد میں اطالوی حکام تربیت فراہم کر رہے ہیں،قبل از وقت وارننگ جاری کرنے والا سسٹم سب سے پہلے حسن آباد ہنزہ میں نصب کیا جائے گا تاکہ مارچ 2023 کے اوائل میں شیسپر گلیشیئر کی نگرانی کی جا سکے اسی طرح ٹیم کی جانب سے نشاندہی کئے جانے والے باقی مقامات پر بھِی ان سسٹمز کو مرحلہ وار نصب کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں