39

سولر پاور پروجیکٹ، سکردو سیوریج سسٹم، کلائمیٹ ریزیلیئنس، 17ارب کے منصوبے منظور

گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت ہونے والے گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں سولر پاور پروجیکٹ، سکردو سیوریج سسٹم اور کلائمیٹ ریزیلیئنس آب و ہوا کی لچک کے 16ارب95 کروڑ 61 لاکھ کے منصوبوں کو وزیر اعلیٰ کے فورم سے منظور کیا گیا اور سی ڈی ڈبلیو پی سے حتمی منظوری کیلئے سفارش کی گئی۔ اجلاس میں محکمہ برقیات کا تین میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ دیامر لاگت 60 کروڑ 86 لاکھ 71ہزار کا منصوبہ، سکردو سیوریج سسٹم لاگت 5 ارب 50 کروڑ کا منصوبہ اور دیہی ترقی اور آب و ہوا کی لچک’ کلائمیٹ ریزیلیئنس‘لاگت 10 ارب 84 کروڑ 80 لاکھ کا منصوبہ وزیر اعلیٰ کے فورم سے منظور کیا گیا ۔ تاکہ منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ اربن ڈویلپمنٹ اور کلائمیٹ ریزیلیئنس آب و ہوا کی لچک منصوبوں میں پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترجیح دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں