38

زیلنسکی کا صدر علوی کو فون، روس یوکرین جنگ پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر حمایت مانگ لی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر کیا ہے۔اپنی گفتگو کے دوران دونوں صدور نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ روس، یوکرین جنگ کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور خوراک کے مسائل پر گفتگو کی گئی، صدر زیلنسکی نے صدر علوی کو یوکرین کے دورے کی دعوت بھی دی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جنگ کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے مجوزہ قرارداد کے مندرجات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں