56

بالادستی میں کمی کے باعث امریکی پالیسی چین کی جانب منتقل ہوئی،ماہر

میڈرڈ(نیوزمارٹ ڈیسک) اسپین میں چینی سیاست کے ماہر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے چین کی ترقی سے متعلق خدشات کے باعث چین پر قابو پانے کی پالیسی محاذ آرائی کی جانب منتقل کردی۔

چینی سیاست کی آبزرویٹری کے ڈائریکٹر شولیو ریوس نے گلیشیائی زبان کے ایک میگزین لوزیس(لائٹس) میں دراصل 2019میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ موجود نہ ہونے کے باوجود چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات صرف تنازعات کا شکار رہیں گے۔

چینی زبان،تاریخ، روایات اور سیاست پر تحقیق میں کردار ادا کرنے پر رواں ماہ ریوس کی جانب سے کاسا ایشیا2021 ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد یہ مضمون حال ہی میں اسپین کے اخبار پبلیکو نے دوبارہ شائع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن واضح طور پر قابو پانے کی پالیسی سے محاذ آرائی پر منتقل ہوگیا اور امریکی ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز، دونوں متفق ہیں کہ امریکی تسلط کو خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں