گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی حادثاتی موت پر اظہار افسوس، سوگواران سے دلی تعزیت!
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی حادثاتی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔