کھرمنگ (نیوزمارٹ ڈیسک) آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سالانہ افطاری و مشاورتی امام بارگاہ موسی رضا آخوندپہ غاسنگ میں منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر علما کرام ، سیاسی رہنما، مذہبی شخصیات ، سرکاری افسران ، عمائدین علاقہ اور نوجوانوں نے شرکت کیں۔۔اجلاس میں وزیر تعمیرات وزیر محمد سلیم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد بشیر جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کیں اور آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کی علاقے کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور لائق تحسین ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات نے کہا کہ آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے، یہ تنظیم پورے کھرمنگ کے لئے فخر ہے۔ ڈاکٹر محمد بشیر جان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھرمنگ کا کہنا تھا کہ صحتِ کے شعبے میں آخوندیان نے بے شمار سرگرمیاں انجام دی ہے جن میں سرفہرست فری میڈیکل کیمپ ، ڈرگ ڈسکاونٹ پروجیکٹ ، ایل ایچ ویز کی ٹریننگ ، اور حال ہی میں کھرمنگ کے دور افتادہ علاقہ الڈینگ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مریضوں کے لئے ہیمٹالوجی انلائزر کا عطیہ کرکے مریضوں کی ایک بہت بڑی پریشانی دور کردی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے یہ عظیم تخفہ ان علاقوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
اجلاس میں علامہ محمد حسن محمدی نے دریا پار کام کے فرسٹ فیز کامیابی سے مکمل کرنے پر وزیر تعمیرات وزیر محمد سلیم کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ اس پروجیکٹ کے سیکنڈ فیز کے لئے گزارش بھی کی۔علامہ شبیر حسین نے اخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اور محلہ آخوندپہ غاسنگ کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور مزید کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کی خدمات کے بارے میں آپ سب بخوبی اگاہ ہے مزید گفتگو کی ضرورت نہیں ۔ آخر میں علامہ صاحب نے مہمانان گرام، علما کرام، عمائدین علاقہ اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ سب نے ہماری گزارش پر اجلاس میں شرکت کیں۔
