اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں کےلئےزیرو ٹالرنس ہو گی۔ملک میں جاری پرتشدد احتجاج پر وزیرداخلہ نے کہا کہ قانونی معاملےمیں غیرقانونی اورفسادی طرزِعمل برداشت نہیں کریں گے سرکاری و نجی املاک میں داخل ہونے یا توڑپھوڑ پر آہنی ہاتھوں سے نمٹنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے شرپسند، غنڈہ گردوں کوقانون کے مطابق ڈیل کریں عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے ریاست پرحملہ آورہونےوالوں کےساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی سیاسی دہشت گردوں، غنڈوں کےخلاف سخت سےسخت کاروائی کافیصلہ کیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مظاہروں پر ردعمل میں کہا کہ یہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے، ریاست پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
محسن نقوی نے کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں امن کی فضا قائم رکھنے کیلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، کمیٹی اور آئی جی صورتحال کو مانیٹر کریں اور حالات کے مطابق اقدامات کریں۔
