51

اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین(پی ٹی آئی)عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دے دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنادیا۔عمران خان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ذرائع چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔فیصلے میں رجسٹرار ہائی کورٹ کو توڑ پھوڑ اور وکلا پر تشدد کی ایف آئی آر درج کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی عدالتی احاطے سے گرفتاری پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اس دوران پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاء میں شامل خواجہ حارث اور بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے تھے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری قانونی یا غیر قانونی ہونے کا تعین کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عمران خان کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، پرویز الہٰی انہوں نے عمران خان کی گرفتاری پر نوٹس لیا اور 15 منٹ کی مہلت کے بعد سماعت کی، اس دوران آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سیکریٹری عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سیکریٹری داخلہ کی عدم حاضری پر اظہارِ برہمی کیا اور آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ آئی جی صاحب! آگے آئیں اور بتائیں کہ کیا ہوا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں