44

پشاور میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق تین افراد شدید زخمی

پشاور(نیوزمارٹ ڈیسک)پشاور میں مکینک کی دکان میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق پشاور کے رنگ روڈ پر مکینک کی دکان میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔زرائع کے مطابق دکان میں ہونے والے دھماکے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔پولیس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا۔ پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دوران نماز دہشتگرد نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا جس میں تقریباً 100 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔بعد ازاں مسجد میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کی موٹر سائیکل پر پولیس لائن میں داخلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی۔ دہشتگرد 12 بجکر 33 منٹ پر مسجد میں داخل ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں