42

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ70لاکھ 39ہزار63ہوگئی

بیجنگ(نیوزمارٹ ڈیسک)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 17 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 17کروڑ70لاکھ 39ہزار63ہو گئی۔امریکہ 3کروڑ34لاکھ98ہزار468 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 2کروڑ97لاکھ313 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ76لاکھ 28ہزار588 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ9ہزار319، ترکی میں 53 لاکھ48ہزار249، روس میں 51لاکھ89ہزار260 اور برطانیہ میں 46لاکھ5ہزار 805 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 42لاکھ48ہزار432 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 41لاکھ98ہزار620 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں