79

پاکستان میں نوول کروناوائرس کے 1ہزار119نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان میں بدھ کے روز نوول کروناوائرس کے1ہزار119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی کمانڈ و آپریشن مرکز(این سی او سی) نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ45ہزار184ہوگئی ہے جن میں سے 8لاکھ87ہزار 95صحت یاب ہوگئے ہیں۔

فعال کیسز کی تعداد 36ہزار215تک کم ہوگئی ہے جو ملک بھر میں زیرعلاج ہیں جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وبا بدھ کے روز 46 افراد کی زندگی نگل گئی جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد21ہزار874 تک بڑھ گئی۔

صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں پر 3لاکھ44ہزار512کیسز اور 10ہزار586 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اس کے بعد صوبہ سندھ ہے جہاں پر3لاکھ29ہزار947کیسز جبکہ 5ہزار292ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں