38

افغانستان،طالبان کا حملہ پسپا ، 20 افراد ہلاک

ہرات(ویب ذرائع) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان پر طالبان عسکریت پسندوں کے قبضے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور عسکریت پسند 20 لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے ضلع زندہ جان پر قبضہ کرنے کے لئے جمعرات کی صبح بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی لیکن ان کے کثیر الجہتی حملے پسپا کردیئے گئے اور عسکریت پسند 20 لاشیں اور 17 مزید زخمی پیچھے چھوڑ جانے کے بعد فرار ہوگئے۔

بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

طالبان عسکریت پسندوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں