51

پاک چین بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس،پاک چین بارڈر ٹریڈ سے وابسطہ ہزاروں تاجر دیوالیہ اور بے روزگا ہوچکے ہیں

گلگت(جنرل رپورٹر)پاک چین بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل وسیم بادامی صدر پاک چین بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور بیگیج ایسوسی ایشن نگر کے صدر ارشاد حسین کی زیر صدارت منغقد ہوا اجلاس میں کورونا کا بہانہ بناکر بارڈر کی بندش پر سخت تشویش کااظہار کیا گیااور حکومت سے جلد سے جلد پاک چین بارڈر کو کھلوانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا اگر جلد سے جلد بارڈر نہیں کھولا گیا تو سخت سے سخت احتجاج کیا جاۓ گا صدر پاک چین بارڈر ٹریڈ ایسوسی ایشن وسیم بادامی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ کورونا کا بہانہ بناکر پاک چین بارڈر کی بندش سے گلگت بلتستان کے تاجروں کا استحصال ہورہا ہے طویل عرصے سے بارڈر کی بندش سے پاک چین بارڈر ٹریڈ سے وابسطہ ہزاروں تاجر دیوالیہ اور بے روزگا ہوچکے ہیں کورونا ویکسین چاٸینہ کی تخلیق ہے پھر کوروناکے ڈر سے بارڈر بند رکھنا گلگت بلتستان اور پاکستان کے تاجروں کے ساتھ زیادتی ہے جبکہ سیکنڑوں چاٸنیز اس وقت گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موجود ہے اور آذادانہ طورپراپنے کام کاج میں مصروف ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان اور گلگت بلتسان حکومت سے سخت ایس او پیز کے ساتھ بارڈر کھولنے کے لیے اقدامات کرے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجاٸینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں