31

چین نے 2021میں جامع مالی امداد کے لئے مزید فنڈزمختص کردیا

بیجنگ (نیوزمارٹ ڈیسک) چین نے 2021میں جامع مالی امداد کی مد میں 9ارب22کروڑ یوآن (1ارب 43کروڑامریکی ڈالر) کا خصوصی فنڈ مختص کیا ہے جوگزشتہ سال سے 31.2 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ (ایم او ایف) نے ایک بیان میں بتایا کہ اس اقدام کا مقصد کاروبار اورجدت کی حمایت کرتے ہوئے سمال اورمائیکرو فنانسنگ کے فروغ کے لئے مقامی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

جامع مالی امداد میں کسانوں،چھوٹے کاروباروں،کم آمدنی والے افراد ، معذوروں اور بوڑھوں کے لئے سستی ، آسان اور محفوظ مالی خدمات شامل ہیں۔

ملک کے مرکزی بینک ، پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر یی گانگ نے کہا کہ اب تک3کروڑ60لاکھ سے زیادہ مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں اورخودمختار روزگاررکھنے والے افراد نے ان جامع قرضوں تک رسائی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں