32

چین نے نوول کروناوائرس ویکسین کی ایک ارب خوراکیں لگادیں

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں ہفتہ تک نوول کرونا وا ئرس کی ایک ارب سے زائد ویکسینز لگائی جاچکی ہیں۔قومی صحت کمیشن (این ایچ سی)کی روزانہ کی تازہ معلومات کے مطابق سب سے حالیہ10کروڑ خوراکوں کے اضافہ میں ملک کو صرف5 روز لگے۔چین نے پوری قوم کیلئے نوول کروناوائرس کی مفت ویکسی نیشن کی رفتار میں مارچ کے آخر سے اضافہ کیاہے، چین کو 10کروڑ خوراکوں سے 20کروڑ خوراکوں تک پہنچنے کیلئے 25 روز لگے جبکہ 20کروڑ سے 30کروڑ تک پہنچنے میں 16 روز اور 80کروڑسے 90کروڑ پر جانے میں 6 روز لگے ہیں۔گزشتہ سال سے نوول کروناوائرس کی کل21ویکسینز طبی آزمائش میں داخل ہوچکی ہیں، اب تک 4 ویکسینز کو مارکیٹنگ کی مشروط منظوری ملی ہے اور 3 کو ملک کے اندر ہنگامی استعمال کی اجازت مل چکی ہے۔چین میں ملک بھر میں ویکسی نیشن مہم 18سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے کھلی ہے، ملک نے مقامی غیرمتحرک ویکسینز کے 3سے17سال کی عمر کے لوگوں کیلئے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔نوول کروناوائرس کی مخصوص صورتحال کی بنیاد پر اس عمر کے گروہ کو ویکسین لگانے کیلئے مفصل پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔قومی صحت کمیشن کے نائب سربراہ زینگ یی شِن کے مطابق چین میں ہدف میں شامل آبادی کے کم ازکم70فیصد کو رواں سال کے آخر تک نوول کروناوائرس کیخلاف ویکسین لگائے جانے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں