52

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر عارف علوی نے نو منتخب ایرانی صدر کے نام مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ صدر مملکت نے نو منتخب صدر اور ایرانی عوام کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، ا ±مید ہے کہ آپکی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔صدر عارف علوی نے اپنے خط میں سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں