60

سرکاری ملازمتوں میں خواتین کاکوٹہ بڑھایا جائے‘سیدہ مغل

گلگت(نیوز رپورٹر)سیدہ مغل امیدوار صدارت خواتین ونگ گلگت بلتستان و چیئرپرسن ایمان وومن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ایشیا کی ماتھے کی جھومر تھی۔شہید بی بی پاکستانی عوام کی امید کی کرن تھی۔شہید بینظیر بھٹو نے پاکستان کی دفاع کو مضبوط کیا۔شہید بی بی نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کی دفاعی طاقت کو مستحکم کرنے کیلیے بیلسٹک میزائل کا تحفہ دیا۔ شہید بینظیر بھٹو نیخواتین کو بنیادی حقوق مہیا کیے۔خواتین کو اسمبلی میں نمائندگی دی۔سرکاری محکموں میں خواتین کو خاطر خواہ کوٹہ مختص کیا۔ خواتین کو قانونی مسائل کے حل کیلیے وومن پولیس سٹیشن کا قیام اہم پیش رفت تھا۔خواتین کے معاشی معاملات حل کرنے کیلیے وومن بنکوں کا قیام شہید بی بی کا ایک بہت بڑا تحفہ تھا۔زچہ بچہ کی بر وقت نگہداشت کیلیے شہید بینظیر بھٹو نے ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تعینات کرکے تربیت دلایا جو آج بھی بڑی اہمیت کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔سیدہ مغل نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے گلگت بلتستان کو 1994 میں لیگل فریم ورک آڈر کے ذریعے ناردرن ایریاز12 کونسل کو دوگنی کرکے24 رکنی بنایا۔کمشنر سیچیف کمشنر کا عہدہ متعارف کروایا۔چیف کورٹ بنوائی۔اسی طرح نئے ادارے بنے اور ہزاروں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔شہید بی بی گلگت بلتستان سے بے پناہ لگاؤ رکھتی تھی۔ہم شہید کے خواب پورا کرنے کیلیے دن رات کوشاں ہیں۔ہم بھٹوازم کی ترقی و ترویج کیلیے جناب چیئرمین بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں