59

ترقیاتی سکیموں کو ترجیح بنیاودں پر مکمل کیا جا ئیگا، نوید احمد

گلگت(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلا س ترقیاتی سکیموں کو فائنل کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ARDP-2020-21 ترقیاتی سکیمیں عوام الناس کی وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کریں اور جلسہ عام میں کی گئے سکیموں کو ترجیح بنیاودں پر فائنل کیا جائے گا ان سکیموں میں عوام الناس کے لیے واٹر ٹینکیاں،حفاظتی بند، فوٹ برجزاور فٹ پاتھ وغیر ہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی گلگت نے ترقیاتی سکیموں کی ARDP-2020-21 کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سکیموں کو فائنل کرنے کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی ایک ٹیم سئی جگلوٹ سے اپنا کام شروع کیاجبکہ دوسری ٹیم حراموش سے اپنے کام کا آغازکیا اور ان سکیموں کو فائنل کرتے وقت کوویڈ۔19ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی اسمبلیاں منعقد کروا کر عوامی اکثیریتی رائے سے اس سکیموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کی ARDP-2020-21 پرجلد از جلد کام شروع کر کے فنڈ کی صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس ان سکیموں سے اچھی طرح مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایل جی اینڈ ڈی کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خصوصی ہد ایات کے مظابق شہر خاموش کی چاردیواری کے لیے آنے والی اے ڈی پیز میں سکیمیں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے تمام سکیموں کے اجازت نامے جاری کر دئیے۔
نوید احمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں