44

گورنرجی بی کی دو نئے اداروں کے قیام کی حتمی منظور ی

سکردو (بیورو رپورٹ) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان میں دو نئے اداروں کے قیام کی حتمی منظور ی دی ہے جس کے تحت گلگت بلتستان میں واٹر منجمنٹ اینڈ ایرگیشن ڈپارٹمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کا قیام عمل میں آئیگا۔ ان اداروں کے قیام سے علاقے میں زرعی شعبے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے جدیدٹیکنالوجی تک رسائی ممکن ہوگی۔ گلگت بلتستان سکریڑیٹ سروسیز اینڈ جنرل ایڈمینسٹریشن و کیبنٹ ڈپارٹمنٹ نے گورنر کی منظوری کے بعد باقائدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔علاقے میں اداروں کے قیام سے روزگار کے زریعے بھی دستیاب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں