60

قراقرم یونیورسٹی میں بائیوسیفٹی لیب جلد کام کا آغاز کریگی، عطاء اللہ شاہ

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز کے مشترکہ تعاون سے کامیاب تحقیقی اور شعور وآگاہی کے آن لائن تقاریب کے انعقاد کرنے نیزان تقاریب میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے انتظامی وتدریسی آفیسران اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی،لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ،ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زمہ داران سمیت طلبا میں شیلڈ و تعارفی اسناد تقسیم کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق تعارفی اسناد و شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران،ڈائریکٹر ای پی اے انجینئر شہزاد شگری،ڈی ڈی لائیواسٹاک ڈاکٹر علی مراد،ریسرچ آفیسر ذاکر حسین،ریسرچ قندیل سمیت یونیورسٹی لائف سائنسز کے طلبا موجود تھے۔اختتامی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کامیاب آن لائن تحقیقی اور شعوروآگاہی کے پروگرامات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح کی تحقیق ہورہی ہے۔اس لیے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ آئی بی سی(انسٹیٹونشنل بائیوسیفٹی کمیٹی) کا قیام عمل میں لایا جائے۔آئی بی سی کا قیام بین الاقوامی سطح کی تحقیق او ر مختلف تحقیقی پراجیکٹ کے حصول کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔وائس چانسلر نے تمام حکومتی،تعلیمی اور این جی اوز کو مل کر COVID-19 اور اسطرح کے وبائی امراض کے تدارک کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیااور کہاکہ اس مقصد کے لیے قراقرم یونیورسٹی میں بین الاقوامی سطح کی بائیو سیفٹی لیبارٹری بہت جلد اپنے کام کا آغاز کریگی۔اس لیب کے قیام کے لیے یونیورسٹی ڈین لائف سائنسز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔اس سے قبل ڈائریکٹر ای پی اے شہزادحسن شگری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی میں تعلیم وتحقیق کے حوالے سے جو کام ہورہاہے۔اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے مستقبل میں مزیدبہتری اور مشترکہ تحقیق کے لیے مختلف منصوبوں میں قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔ان سے قبل دیگر مقررین نے بھی تقریب سے اظہار خیال کیااور یونیورسٹی کی جانب سے تعلیم وتحقیق کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔تقریب کے آخر میں دونوں پراجیکٹس کے پرنسپل انوسٹیگیٹر شعبہ بیالوجیکل سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر عباس نے ممکنہ وبائی امراض کے روک تھام اور اس حوالے سے عوام میں شعور وآگاہی کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔تاکہ مستقبل میں اس طرح کے وبائی امراض کا بہتر تدارک کیاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں